18 دسمبر 2013 - 20:30
شام: عدرا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کاروائی جاری

شامی افواج نے ریف دمشق کے شہر عدرا میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے اور دہشت گردوں کا صفایا کیا جارہا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد ٹولے جبہۃالنصرہ نے کچھ دن قبل عدرا نامی شہر پر قبضہ کرکے وہاں انسانیت سوز اقدامات کئے جس کے بعد شامی افواج نے اس شہر کا محاصرہ کیا اور اس شہر میں داخل ہوکر دہشت گردوں کے ساتھ دست بدست لڑائی کا آغاز کیا۔ شامی افواج نے معلومات حاصل کرکے دہشت گردوں کے بعض اہم ٹھکانوں نشانہ بناکر مکمل طور پر تباہ کیا اور شہر میں داخل ہوئيں۔  جبہۃالنصرہ اور جیش الاسلام نامی خونخوار دہشت گردوں نے ابھی تک اس شہر میں سو سے زائد مکینوں کے سر تن سے جدا کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فوجی کاروائی کے آغاز سے اب تک بیسوں دہشت گرد اور ان کے تین اہم کمانڈر ہلاک کئے جاچکے ہیں اور ایک فوجی افسر نے کہا ہے کہ کاروائی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی، شہر تک جانے والے تمام راستوں پر فوج کا قبضہ ہے اور بے شمار غیر ملکی اور عرب دہشت گرد اب تک مارے جاچکے ہیں۔ عدرا شہر در حقیقت مزدوروں کا شہر ہے اور اس کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے اور یہ شہر دمشق کے مواصلاتی راستے کے کنارے واقع ہوا ہے اور ایک ہفتہ پہلے دہشت گردوں کے حملے سے قبل تک جنگ سے دور رہا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دیر الزور میں سرکاری افواج نے اپنی کاروائیوں کو وسعت دی ہے اور الرشیدیہ، البوسرایا اور المطار القدیم تک کاروائیاں ہورہی ہیں اور بےشمار دہشت گرد ان کاروائیوں میں مارے گئے ہیں۔ فوج نے شہر کے اندر پچاس میٹر لمبی کئی سرنگیں تباہ کردیں اور دہشت گردوں کے ایک کنٹرول روم کو بھی منہدم کیا۔  العالم کے مطابق سرکاری افواج کی مسلسل کامیابیوں اور دہشت گردوں کی ناکامیوں کے بعد بعض عرب اور مغربی ممالک نے دہشت گرد تنظیموں کے لئے اپنی امداد میں اضافہ کیا ہے تاکہ جنیوا 2 کانفرنس سے پہلے بارگیننگ کے لئے کچھ حاصل کرسکیں اور دہشت گرد تنظیمیں ـ جو میدان جنگ میں فوج کو زک پہنچانے سے عاجز ہیں ـ اپنے آقاؤں کا ہدف حاصل کرنے کے لئے عوام کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضآفہ کررہی ہیں اور عام شہریوں کو قتل کرکے آقاؤں کی کامیابی کی نوید سنانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭

مفصل خبروں کے لئے کلک کریں:

دیر الزور میں فوجی کاروائی/ مغربی عرب اتحاد ختم ہورہا ہے/ عدرا میں کاروائی کی تفصیل